دس تاریخ کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے صوبہ بلوچستان میں اوستہ محمد اور صوبہ سندھ کے لاڑکانہ میں سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل قدیم شہر موہنجوداڑو کے آثارکا دورہ بھی کیا ، جسے سیلاب سے شدید نقصان پہنچا ہے۔
نو تاریخ کو گوئتریس نے پاکستان کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں چینی میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی بھی انصاف سے وابستہ معاملہ ہے۔ انہوں نے ترقی یافتہ ممالک سے موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ترقی پزیر ممالک کو موثر امداد فراہم کرنے کی اپیل کی تاکہ شدید موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ان کی صلاحیتوں کو بلند کیا جا سکے۔