چائنا میڈیا گروپ کے" وسط خزاں فیسٹیول گالا2022" کی شاندار نشریات کی زبردست تحسین

2022/09/11 16:36:27
شیئر:

چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے 10ستمبر کی شام کو، "  وسط خزاں فیسٹیول گالا2022" کی شاندار نشریات پیش کی گئیں۔گالا نشریات کو تمام میڈیا اور متعدد پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کیا گیا، جسے 238 ملین ناظرین نے دیکھا ہے۔سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر بھی گالا نشریات تلاش کے موضوعات میں ایک ٹاپ ٹرینڈ رہا ۔ وسط خزاں فیسٹیول گالا کے مرکزی موضوع پر ویوز کی تعداد  6.6 بلین سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ متعلقہ موضوعات کے حوالے سے ویوز کی تعداد 7.7 بلین سے بڑھ  چکی ہے، اسی طرح متعلقہ ویڈیوز تقریباً 900 ملین سے زیادہ مرتبہ شیئر یا نشر ہو چکی ہے۔ مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے وسط خزاں گالا دیکھنے والے اندرون و بیرون ملک شائقین نے اسے بے حد سراہا ہے۔ ناظرین نے اسے قدیم اور جدید رنگوں کا ایک خوبصورت امتزاج قرار دیا اور مختلف فنکاروں کی کارکردگی کی بھی بھرپور تعریف کی۔شائقین کے مطابق گالا نشریات نے چینی ثقافت کے مختلف رنگوں کو عمدگی سے پیش کیا ہے۔