چین کے شہر شیامن میں بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری اور تجارت جاری

2022/09/11 16:29:04
شیئر:

 

چین کا 22واں بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری اور تجارت شیامن شہر میں جاری ہے۔رواں سال میلے کے دوران، ڈیجیٹل معیشت  اہم ترین مضوعات میں شامل ہے۔ ڈیجیٹل اکانومی فارن انویسٹمنٹ کوآپریشن فورم کے مطابق چینی وزارت تجارت ایک "ڈیجیٹل اکانومی انڈسٹری کراس بارڈر انوسٹمنٹ پروموشن پلیٹ فارم" تشکیل دے رہی ہے تاکہ چینی کاروباری اداروں کو عالمی سطح پر  ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، سرحد پار ای کامرس اور دیگر شعبوں میں اختراعات اور اطلاق کے لیے بااختیار بنایا جا سکے۔ 

چین کا "ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے 14 واں پانچ سالہ منصوبہ" واضح کرتا ہے کہ 2025 تک، ڈیجیٹل معیشت کی بنیادی صنعتوں کی اضافی قدر جی ڈی پی کا 10 فیصد ہو گی۔ ڈیجیٹل معیشت میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور تعاون کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ فورم میں، شرکاء نے چین کی ڈیجیٹل معیشت کی خدمات کو "بیلٹ اینڈ روڈ"سے وابستہ  آسیان خطے، اہم افریقی ممالک وغیرہ تک جانے اور بین الاقوامی آپریشنز کو بہتر طریقے سے انجام دینے سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔