اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنر ل کا جنوب جنوب تعاون میں کامیابی کے لیے یکجہتی پر زور

2022/09/12 16:24:08
شیئر:

12 ستمبر کو اقوام متحدہ کا جنوب  جنوب تعاون کا دن منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے اس موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ یکجہتی کو مضبوط کرنے سے ہی بے مثال چیلنجوں اور ہنگامہ خیز حالات سے نمٹا جا سکتا ہے اور جنوب جنوب تعاون میں کامیابی کا حصول ممکن ہے۔ 

گوئتریس نے کہاکہ ترقی پذیر ممالک کے لیے موسمیاتی تبدیلی میں تخفیف اور اس سے ہم آہنگی،  کووڈ -19 کی وبا سمیت عالمی صحت کے بحرانوں سے نمٹنے اور  پائیدار ترقی کے سترہ  اہداف کو حاصل کرنے کے لیے جنوب-جنوب  تعاون اور سہ رخی تعاون نہایت اہم ہے۔

گوئتریس نے تمام ممالک اور معاشروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ تعاون کو مضبوط کریں اور پل کا کردار ادا کریں تاکہ  تمام  لوگ ایک منصفانہ اور پائیدار مستقبل پاسکیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ "جنوب-جنوب اور سہ رخی تعاون کو مضبوط بحالی کے لیے جاری تیاریوں کا مرکز ہونا چاہیے۔" ہمیں مزید لچکدار معیشتوں اور معاشروں کی تعمیر اور پائیدار ترقیاتی اہداف کی تکمیل کے لیے گلوبل ساؤتھ کے مکمل تعاون کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ "