صوبہ سی چھوان کے زلزلہ متاثرین کی یاد میں تقریب کا انعقاد

2022/09/12 16:13:21
شیئر:

صوبہ سی چھوان کی لو دنگ کاونٹی اور یا این شہر کی شی میان کاونٹی میں پانچ ستمبر کو آنے والے چھ اعشاریہ آٹھ درجے کے زلزلے میں جاں بحق افراد کی یاد میں بارہ ستمبر کو دن بارہ بج کر باون منٹ پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر زلزلہ متاثرین کی یاد میں تین منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور سائرن بجائے گئے۔اس موقع پر مختلف سماجی حلقوں نے متاثرین کی یادگار پر پھولوں کے نذرانے پیش کیے۔

گیارہ تاریخ کی شام پانچ بجے تک زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 93  ہو چکی ہے جبکہ 25 افراد لاپتہ ہیں۔