امریکہ کو بین الاقوامی خطرات کے بجائے اندرونی دہشت گردی کے زیادہ خطرات کا سامنا

2022/09/12 16:22:51
شیئر:


امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین مارک وارنر نے 11 ستمبر کو  کہا کہ اس وقت امریکہ کو درپیش ملکی دہشت گردی کا خطرہ بین الاقوامی دہشت گردی کے خطرے سے کہیں  زیادہ ہے۔

 انہوں نے گیارہ ستمبر  کے دہشت گردانہ حملوں کی 21 ویں برسی کا  ذکر کرتے ہوئے  کہا کہ  اس وقت امریکی جمہوریت پر حالیہ حملہ "دہشت گردوں کی جانب سے نہیں، بلکہ 6 جنوری 2021 کو پارلیمنٹ ہاؤس کے فسادات  میں ملوث  فسادیوں کی جانب سے ہے" ۔