ایران جوہری معاہدے پر دوبارہ عمل درآمد شروع کرنے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے کی پوری کوشش کر رہا ہے، ایران

2022/09/13 14:03:40
شیئر:

بارہ ستمبر کو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصرکنعانی نے کہا کہ ایران کو امید ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون سے ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے حوالے سے موجود منفی تاثرات زائل ہو جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تعاون کے حوالے سے ایران کی ذمہ داریاں بھی ہیں اور حقوق بھی ہیں۔ ناصر کنعانی نے واضح الفاظ میں کہا کہ امریکہ  2015 میں طے پانے والے ایران جوہری معاہدے سےیکطرفہ طور پر علیحدہ ہو گیا تھا اور اس نے ایران پر غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیاں عائد کیں جس سے ایرانی حکومت اور عوام کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔ امریکہ کو قرض دہندہ جیسا رویہ دکھانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ایران جوہری معاہدے پر دوبارہ عمل درآمد شروع کرنے کےلیے ،امریکہ کو تعمیری رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر امریکہ معاہدے پر واپس آنا چاہتا ہے، تو اسے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ بین الاقوامی اصولوں کی پابندی کرے گا، بحران پیدا کرنے کے لیے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا، اور یہ کہ وہ ایک قابل اعتماد رکن ہے۔