سلام سمرقند

2022/09/13 19:11:50
شیئر:

چینی صدر شی جن پھنگ 14 سے 16 ستمبر تک  سمرقند میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم  کے  22ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔صدر شی جمہوریہ قازقستان اور جمہوریہ ازبکستان کے صدور کی دعوت پر دونوں ممالک کے سرکاری دورے بھی کریں گے۔

سمرقند، جہاں سربراہی اجلاس منعقد ہوگا ، ازبکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے جس کی تاریخ 2,700 سال سے زیادہ ہے۔ یہ قدیم شاہراہ ریشم پر واقع ایک مشہور تاریخی شہر ہے۔ سمٹ کے دوران، قدیم اور خوبصورت سمرقند دنیا بھر سے مہمانوں اور دوستوں کا استقبال  کرے گا اور اپنی  منفرد مشرقی دلکشی کا مظاہرہ کرےگا۔