چین-جاپان سفارتی تعلقات کے واپس معمول پرآنے کی ۵۰ ویں سالگرہ، سیمینارسے وانگ ای کا خطاب

2022/09/13 09:52:34
شیئر:

بارہ ستمبر کو چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے چین- جاپان سفارتی تعلقات کے واپس معمول پر آنے کی ۵۰ ویں سالگرہ کے حوالے سےمنعقدہ سیمینار کی افتتاحی تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اچھی ہمسائیگی، دوستانہ بقائے باہمی،ایشیا کی ترقی چین اور جاپان کا مستقبل ،خواہش اور فریضہ ہے۔انہوں نے چین -جاپان تعلقات کی ترقی کے بارے میں پانچ نکاتی تجاویز پیش کیں:پہلی،وعدوں کو  پورا کرتے  ہوئے باہمی تعلقات کی سیاسی بنیاد کا تحفظ کیا جائے،تاریخی مسائل اور تائیوان سمیت چین- جاپان تعلقات کے کلیدی امور پر کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیئے نیز  بہتری کے اس عمل کو واپس پیچھے نہیں جانےدیا جاناچاہیئے۔ دوسری،ترقی کی درست سمت کا تعین کیا جائے اور اختلافات سے ٹھوس انداز میں نمٹا جانا چاہیئے۔تیسری،مزید اعلی معیار کے باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو فروغ دیا جائے۔چوتھی،مثبت اور دوستانہ باہمی مفاہمت تشکیل دی جائے۔ اور پانچویں،حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کیا جائے،علاقائی استحکام اور مشترکہ ترقی کو فروغ دیا جائے۔
جاپانی وزیر خارجہ حیاشی یوشیماسا نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک کو آنے والے پچاس برسوں کومد نظر رکھتے ہوئے تعمیری نوعیت کے اور مستحکم جاپان-چین تعلقات کی تشکیل کے لیے مشترکہ کوشش کرنی چاہیئے۔