قازق میڈیا میں شی جن پھنگ کے ایک مضمون کی اشاعت

2022/09/13 21:21:35
شیئر:

  چینی صدر شی جن پھنگ قازق صدر قسیم جومارت توقایف کی دعوت پر  قازقستان کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ دورے سے قبل قازقستان کے اخبار میں تیرہ تاریخ کو صدر شی کا ایک مضمون شائع ہوا  جس کا عنوان ہے  "مستقبل میں عظیم تر ترقی کے حصول کے لیے چین۔قازقستان تعلقات کا فروغ "  ۔

 مضمون میں کہا گیا کہ  چین اور قازقستان اچھے پڑوسی، اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں جو پہاڑوں اور دریاؤں سے آپس جڑے ہوئے ہیں۔دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستانہ تبادلے کی ہزاروں سالوں کی تاریخ ہے اور انہوں نے مل کر مشرق اور مغرب کو ملانے والی قدیم شاہراہ ریشم کا ایک شاندار باب رقم کیا ہے۔ رواں سال چین اور قازقستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔  دونوں فریقوں نے ہمیشہ قومی اقتدار اعلیٰ، سلامتی اور علاقائی سالمیت سے متعلق بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کی ہے، اور ہمیشہ ایک دوسرے کے اپنے قومی حالات کے مطابق ترقیاتی راستے کے آزادانہ انتخاب کا احترام کیا ہے۔

دونوں ملکوں کے تعلقات کی ترقی کے بارے میں صدر شی نے کہا کہ  سب سے پہلے، ہمیں اچھی ہمسائیگی پر مبنی دوستی کو فروغ دینا چاہیے۔ دوسرا، ہمیں باہمی سود مند تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہیے۔ تیسرا، ہمیں مشترکہ سلامتی کا مضبوطی سے تحفظ کرنا چاہیے۔ چوتھا، ہمیں بین الاقوامی تعاون کو جامع طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک قازق کہاوت ہے، "دوستی ایک لازوال دولت ہے"۔ چین کا خیال ہے کہ جب تک دونوں فریق اچھی ہمسائیگی اور دوستی کے اصول کو برقرار رکھیں گے اور گہرائی کے ساتھ ہمہ گیر باہمی سود مند تعاون جاری رکھیں گے، چین اور قازقستان کے تعلقات یقینی طور پر آئندہ مزید شاندار 30 سالوں کا آغاز کریں گے۔