چین کی جامع قومی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،قومی شماریات بیورو

2022/09/13 18:15:32
شیئر:



چین کے قومی شماریات بیورو کی جانب سے 13 تاریخ کو جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق،گزشتہ دس برسوں میں چین  کی معیشت صحت مندانہ ترقی کر رہی ہے، ملک کی جامع قومی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور چین کے بین الاقوامی اثر و رسوخ میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

2013 سے 2021 تک، چین  کی جی ڈی پی 6.6 فیصد کی اوسط سالانہ شرح سے بڑھی ہے، جو کہ اسی مدت کے دوران دنیا کی اوسط شرح نمو 2.6 فیصد سے زیادہ ہے۔ 2021 میں چین کی جی ڈی پی  110 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر  گئی، جو 114.4 ٹریلین یوآن تک جا پہنچی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ دنیا میں چین  کی معیشت کا شیئر مسلسل بڑھ رہا ہے، اور چین کا بین الاقوامی اثر و رسوخ روز بروز بڑھ رہا ہے۔ 2021 میں، چین  کا مجموعی اقتصادی حجم  عالمی معیشت کا 18.5 فیصد رہا ، جو دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ 2013 سے 2021 تک، عالمی اقتصادی ترقی میں چین  کی اوسط  شراکت کی شرح 30 فیصد سے زیادہ رہی ، جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ 2021 میں، چین  کی فی کس جی ڈی پی 80,976 یوآن تک جا پہنچی ہے، جو 2012 کے مقابلے میں 69.7 فیصد زیادہ ہے۔