ایس سی او "شنگھائی روح" پر عمل درآمد کو مزید فروغ دے گی،چینی وزارت خارجہ

2022/09/13 16:48:54
شیئر:

13 ستمبر کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ  نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں ایس سی او سربراہی اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ کی شرکت اور قازقستان اور ازبکستان  کے سرکاری دوروں سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ دورے  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 20ویں قومی کانگریس سے قبل چینی صدر کی اہم ترین سفارتی سرگرمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ  بین الاقوامی صورتحال میں گہری تبدیلیوں اور کووڈ ۱۹ کی وبا  کے تناظر میں، علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور تمام ممالک کی ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے میں شنگھائی تعاون تنظیم کا کردار مزید نمایاں ہو رہا ہے۔آئندہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں صدر شی جن پھنگ شریک ممالک کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ مل کر شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک کے تحت ہمہ گیر تعاون اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر گہرائی سے تبادلہ  خیال  کریں گے۔ترجمان نے یقین ظاہر کیا کہ ایس سی او "شنگھائی روح" کو آگے بڑھاتی رہے گی، اپنے اصل مقصد پر قائم رہے گی،مزید آگے بڑھے گی اور اپنے قیام کے بعد تیسری دہائی میں ترقی کے نئے سفر میں عظیم تر کامیابیاں حاصل کرے گی۔