اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 76واں اجلاس اختتام پذیر

2022/09/13 10:17:49
شیئر:

بارہ ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 76 واں اجلاس اختتام پذیرہوا ۔ 76 ویں اجلاس کے صدر عبداللہ شاہد نے اجلاس سے خطاب کیا اور ہنگری کے سفارت کار کسابا کوروسی  نے اقوام متحدہ کی  جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

اپنے خطاب میں عبد اللہ شاید نے امید قائم رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-۱۹  کی وبا سخت اور شدید ہے، دنیا میں مسلح تصادم جاری ہیں اور لاکھوں لوگوں کو بھوک اور غربت کا سامنا ہے۔ ماحولیاتی بحران شدید ہے، کثیرالجہت نظام حملے کی زد میں ہےاور یہ تمام بحران گہرے ہوتے نظر آ رہے ہیں لیکن اصل بحران امید کاختم ہو جانا ہے۔ امید قائم رکھنے سے مراد بلاوجہ کی کھوکھلی امید پرستی نہیں ہے ، بلکہ انسانی صلاحیتوں کو پہچاننے اور اس کی تصدیق کرنے کے بارے میں اور اس بات کو تسلیم کرنا ہے کہ انسان اس وقت حیرت انگیز کام سر انجام دے سکتے ہیں، جب وہ مل کر بہترین طریقے سے کام کریں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اگلے اجلاس کے دوران کثیر الجہت نظام کو بے حد چیلنجز  کا سامنا کرنا پڑے گاتاہم یہ نظام ہی بنی نوع انسان کی واحد امید ہے۔ انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ سفارت کاری، مذاکرات اور سمجھوتے کا راستہ اختیار کریں۔