کووڈ-۱۹ کے دوران امریکہ میں بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئےہیں۔امریکی میڈیا

2022/09/13 09:59:13
شیئر:

امریکی "کیپٹل ہل" کی بارہ ستمبر کی رپورٹ کے مطابق، کووڈ-۱۹ کی وبا کے دوران امریکہ میں بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
2021 کے آخر میں امریکی سرجن جنرل نے  نوجوان امریکیوں کی ذہنی صحت کےبحران کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ یو ایس سینٹرفار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی 2020 کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں بچوں کی ذہنی صحت سے متعلقہ مسائل اسی سال اپریل میں بڑھنے لگے اور پورے اکتوبر میں بہت زیادہ رہے۔ امریکی کمپنی کلیرٹی ہیلتھ کے تحقیقی ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2016 اور 2021 کے درمیان 1 سے 19 سال کی عمر کے بچوں اور نوجوانوں کے لیے ذہنی صحت سے متعلق بیمے کے دعووں میں اضافہ ہوا، جب کہ 2020 میں ان میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
رپوٹ کے مطابق مریضوں میں  ذہنی دباؤ، اضطراب ، تناؤ ، کھانے پینے کی مشکلات اور خودکشی جیسی علامات نظر آتی ہیں۔