چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے لیے قازقستان کا اعلیٰ ترین اعزاز

2022/09/14 21:18:11
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق چودہ ستمبر کو صدر شی جن پھنگ کے اعزاز میں نور سلطان میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قازقستان کے صدر قسیم جمورت توقیوف کی جانب سے صدر شی جن پھنگ کو قازقستان کے اعلیٰ ترین اعزاز  "گولڈن ایگل میڈل" سے نوازا گیا۔یہ تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔

"گولڈن ایگل میڈل" قازقستان کا اعلیٰ ترین اعزاز ہے، جس کا مقصد قازقستان کی قومی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ممتاز افراد کی خدمات کا اعتراف ہے ، ان میں وہ غیر ملکی سربراہان مملکت بھی شامل ہیں جنہوں نے قازقستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے ۔