شی جن پھنگ کے مضمون کی ازبک میڈیا میں اشاعت

2022/09/14 11:09:45
شیئر:

تیرہ ستمبر کو ازبکستان کے سرکاری دورے اور شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی اجلاس میں شرکت سے قبل"چین ازبکستان تعلقات کے بہتر مستقبل کی تشکیل" کے عنوان سے چینی صدر  کا دستخط شدہ مضمون  ازبک میڈیا میں شائع کیا گیا۔
مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین اور ازبکستان کے عوام کے درمیان گزشتہ دو ہزار  سال سے زائد  طویل عرصے کے دوستانہ تبادلے جاری رہے ہیں۔رواں سال باہمی سفارتی تعلقات کے قیام کی تیسویں سالگرہ ہے اور تیس برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے ٹھوس ثمرات حاصل ہوئے ہیں۔دو ہزار سالہ دوستانہ تبادلے اور تیس سالہ باہمی مفادات پر مبنی تعاون سے ظاہر ہے کہ فریقین کا جامع تعاون  تاریخی رجحان اور دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفاد  میں ہے۔جناب شی نے اپنے مضمون میں کہا کہ ہم ازبکستان کے ساتھ تعلقات کے مستقبل کے لیے پرامید ہیں اور پوری توقعات بھی رکھتے ہیں۔چین ازبکستان کے ساتھ مشترکہ مستقبل کے لیے کوشش جاری رکھے گا۔
باہمی تعلقات کے حوالے سے شی جن پھنگ نے چار نکاتی تجاویز پیش کیں:پہلی ،باہمی حمایت کو بڑھایا جائے اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنایا جائے؛  دوسری،باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو مستحکم کیا جائے اور مشترکہ ترقی و خوشحالی کی تشکیل دی جائے؛  تیسری،سیکورٹی کے تعاون کو مضبوط بنایا جائے اور خطرات و چیلنجوں کا مقابلہ کیا جائے ؛چوتھی ،ثقافتی تبادلوں کو قریب لایا جائے اور عوامی رابطے کو فروغ دیا جائے۔