چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ قازقستان کے دورے پر

2022/09/14 20:52:12
شیئر:

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ مقامی وقت کے مطابق 14 ستمبر کی سہ پہر کو قازقستان کے سرکاری دورے پرخصوصی طیارے کے ذریعے قازقستان کے دارالحکومت نور سلطان پہنچ گئے۔ قازقستان کے صدر  قسیم جمورت توقیوف سمیت اعلیٰ عہدے داروں نے ہوائی اڈے پر ان کا خیرمقدم کیا۔

شی جن پھنگ نے اس موقع پر چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے قازقستان کی حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور قازقستان اچھے ہمسایہ ، اچھے دوست اور اچھے ساتھی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ دورہ قازقستان کے دوران قازق صدر کے ساتھ مل کر چین۔قازقستان ہمہ گیر  تعاون کا لائحہ عمل وضع کریں گے۔