اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کا دفتر مختلف ممالک کی جانب سے آزادانہ طور پر منتخب کردہ انسانی حقوق کی ترقی کےطریقہ کار کا احترام کرے، چین

2022/09/14 10:48:18
شیئر:

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 51ویں اجلاس میں 13 تاریخ کو اقوام متحدہ کے قائم مقام ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی رپورٹ پر عام بحث ہوئی۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب چھن شو نے 30 سے زائد ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے مشترکہ تقریر کی۔ جس میں انہوں نے اپیل کی کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کا دفتر  اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق، ترقیاتی حقوق اور طبی حقوق پر اپنی توجہ اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرے، اور مختلف ممالک کے اپنے قومی حالات کے مطابق انسانی حقوق کی ترقی کے راستے کا احترام کرے۔اس کے ساتھ  عدم مساوات کے خاتمے کو اپنے بنیادی کام کے طور پر لے، اور مختلف ممالک خصوصاً ترقی پذیر ممالک کی مدد کرے تاکہ وہ وبا کے چیلنجوں پر قابو پاسکیں اور پائیدار معاشی اور سماجی ترقی حاصل کرسکیں۔ امید ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کا دفتر  فعال طور پر متعلقہ ممالک کی رضامندی کی بنیاد پر انسانی حقوق کی تکنیکی مدد فراہم کرے گا، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کو انسانی حقوق کی استعداد کار کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔