صدر شی جن پھنگ کی اپنے قازق ہم منصب سے ملاقات

2022/09/14 21:21:22
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق چودہ ستمبر کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے قازقستان کے دارالحکومت  نور سلطان میں اپنے قازق ہم منصب قسیم جمورت توقیوف  سے ملاقات کی۔اس موقع پرشی جن پھنگ نے کہا کہ کووڈ۔19 کی وبا پھوٹنے کے بعد یہ میرا پہلا غیرملکی دورہ ہے، جس سے چین ۔قازقستان تعلقات کی اہمیت ظاہر ہوئی ہے اور ہماری گہری دوستی کا مشاہدہ بھی ہوا ہے۔قازقستان وسطی ایشیا کا  ایک بڑا ملک اور یوریشیا میں اہم اثر و رسوخ کا حامل ملک بھی ہے۔ صدر شی نے کہا کہ میں اس بات کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں کہ چینی حکومت قازقستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔چاہے بین الاقوامی صورتحال میں جو بھی تبدیلی رونما ہو ، چین ہمیشہ کی طرح  خود مختاری ، اقتداراعلیٰ اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں قازقستان کی مضبوط حمایت جاری رکھے گا ۔چین ملک کے استحکام اور ترقی کے لیے قازق صدر کے اصلاحاتی اقدامات کی حمایت کرتا رہے گا۔ کسی بھی غیرملکی قوت کی جانب سے قازقستان کے داخلی امور میں مداخلت کی سخت مخالفت کرتا رہے گا۔ چین ہمیشہ قازقستان کا قابل اعتماد اور قابل اعتبار  دوست اورشراکت دار ہے۔