امریکہ میں افراطِ زر اس کی اپنی غلط پالیسیوں کا نتیجہ

2022/09/14 11:23:00
شیئر:

 امریکی فیڈرل ریزرو  نےمارچ سےلے کر اب تک چوتھی مرتبہ شرح سود میں اضافہ کیا ہے اور کل ملا کر 225 بیسس پوائنٹس بڑھائے گئے ہیں،تاہم امریکہ میں افراط رز کی شدت میں نمایاں کمی  نظرنہیں آئی ۔ماہرین اقتصادیت نے نشاندہی کی ہے کہ امریکہ میں افراط زر امریکی حکومت کی سلسلہ وار اندرونی و بیرونی پالیسی کا نتیجہ ہے۔

 پہلا،امریکی حکومت نے ماہرین کے خبردار کرنے کو نظرانداز کرتے ہوئے بڑی مقدار میں ڈالر چھاپے اور انتہائی آسان  مانیٹری  پالیسی سے بڑی مقدار میں کرنسی گردش میں آئی  جس سے افراط زر کو بڑھایا گیا۔
دوئم،امریکی حکومت کے آگ پر تیل ڈالنے سے روس-یوکرین تصادم پیدا ہوا،پھر روس پر پابندیاں  عائد کی گئیں ،جس سے پوری دنیا میں توانائی،خوراک اور اجناس کی قیمت  تیزی سے بڑھی ۔

سوئم،امریکی حکومت کی جانب سے چین پر مسلط کی  گئی تجارتی جنگ سے بھی افراط زر کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔چین امریکہ کا سب سے بڑا  اشیاء  فراہم کرنے والا ملک ہے۔امریکہ کے بہت سے تحقیقاتی اداروں نے حساب لگایا تھا کہ اگر امریکہ چین پر عائد تمام اضافی محصولات کو منسوخ کرے،تو امریکہ کی شرح افراط زر میں ایک پرسنٹیج  پوائنٹ کی کمی ہو سکتی ہے۔