پاکستان میں فعال چینی کمپنیاں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش

2022/09/14 16:21:27
شیئر:


پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے  13 ستمبر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون کے وسط سے اب تک پاکستان میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1,481 ہو گئی ہے۔ اس وقت آفت زدہ علاقوں میں، پاکستان میں فعال چینی کمپنیاں تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو اور امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ ایجنسی کے تحت داسو پراجیکٹ  کے مینیجر  انور نے کہا کہ موجودہ سیلابی صورتحال میں چائنا سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن نے نمایاں مدد فراہم کی اور سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں میں حصہ لیا ہے۔ ان کی مدد کے بغیر سڑکوں کی صفائی کا کام کافی دشوار تھا۔ ہم ان کے تعاون اور مدد کو سراہتے ہیں۔

گوادر میں، چینی امداد سے چلنے والے مقامی اداروں اور ملازمین نے 9 تاریخ کو سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ایک عطیہ کی سرگرمی کا انعقاد کیا، جس سے مجموعی طور پر 6.884 ملین روپے کے فنڈز اور امدادی سامان اکٹھا کیا گیا ہے۔