اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں سیشن کا افتتاحی اجلاس

2022/09/14 11:28:29
شیئر:

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77 واں سیشن 13 تاریخ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں شروع ہوا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کووڈ-۱۹ کی وبا کے پھیلنے کے بعد سے آف لائن اجلاس منعقد کیا ہے۔

اپنے افتتاحی خطاب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ دنیا خطرے میں ہے اور امن، انسانی حقوق اور پائیدار ترقی کے فروغ کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔ تنازعات، موسمیاتی تبدیلی، غربت، عدم مساوات، بھوک، علیحدگی اور بداعتمادی سمیت دیگر خطرات اور چیلنجز "ہم سے متحد رہنے کا تقاضا کرتے ہیں"۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں سیشن کے چیئر مین کوروسی کسابا نے کہا کہ "ہمیں مشترکہ کوشش کرنی چاہیے تاکہ انسانیت کے سب سے شدید چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے رواداری، آپس کے روابط  اور موثر کثیرالجہتی کو دوبارہ زندہ کیا جا سکے، جو ہمیں متحد کرنے والی کثیرالجہتی کے لیے انتہائی اہم ہیں ۔ ہمارا مشن یہ ہے کہ جب اختلافات پیدا ہوں تو  ہم اکٹھے ہوں اور جب سنگین اختلافات پیدا ہوں تو  پل بنائیں۔ "

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اقوام متحدہ کا مرکزی جائزہ، نگرانی اور نظرثانی کا ادارہ ہے، جو اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک پر مشتمل ہے۔ جنرل اسمبلی ہر سال ستمبر سے دسمبر تک ایگزیکٹو اجلاس منعقد کرتی ہے۔