چین کی امریکہ کے منظوہ کردہ " تائیوان پالیسی ایکٹ 2022" کی شدید مخالفت

2022/09/15 17:25:56
شیئر:

امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کی جانب سے " تائیوان پالیسی ایکٹ2022" پر غور و خوض اور منظوری کے جواب میں،چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے 15 تاریخ کو ایک یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اس اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس ایکٹ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ چین اس ایکٹ سے متعلق پیش رفت اور حتمی نتائج پر  نظر رکھتے ہوئے قومی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔