وسط خزاں کے روایتی تہوار کے نئے رجحانات

2022/09/15 16:32:14
شیئر:

گزشتہ ہفتے چینیوں نے ایک اہم روایتی تہوار وسط خزاں تہوار  منایا ۔ اس تہوار میں روایتی طور پر گھر کے  سب افراد  چاندنی رات میں اکٹھے مل بیٹھتے ہیں ، خوشگوار موڈ میں بات چیت کرتے ہیں اور مون کیک کھاتے ہیں۔ ہمیں  اس کے ساتھ دیگر نئے رجحانات بھی نظر آتے ہیں۔

وسط خزاں تہوار منانے کے لیے  رواں سال چائنا میڈیا گروپ کے  ایوننگ گالا میں  ایک فوٹو پورے انٹرنیٹ پر وائرل ہو ئی،  جس میں  ایک خاندان کے تمام افراد  دیکھے جا سکتے ہیں ۔فوٹو میں تمام کردار ،سی ایم جی کے تیار کردہ ایک بہت مقبول ٹی وی ڈرامہ سیریز سے  تعلق رکھتے ہیں۔ڈرامے میں اس خاندان کی فوٹو نہیں کھینچی جا سکی اور ناظرین  کے لیےیہ ایک  افسوس کی بات تھی۔پھر سی ایم جی کے گالا میں یہ فوٹو کامیابی سے بنائی گئی  اور تمام قارئین اور ناظرین کی خواہش کو پورا کیا گیا۔اس سے آپ محسوس کر سکتے ہیں کہ گھروالوں کے ساتھ اکھٹے  ہو کر مل بیٹھنا،  چینیوں کے دل میں کتنی اہمیت کا حامل ہے۔اسی لیے آج کل چینی لوگ جو  پہلے دور دراز علاقوں میں سفر کرنا پسند کرتے تھے وہ اپنے گھروالوں کے ساتھ قریبی علاقوں میں آرام دہ  زندگیوں سے لطف اندوز ہونے کا انتخاب کرتے ہیں ،

چاندنی رات سے لطف اندوز ہونا بھی ایک اہم روایت ہے،لیکن اس تہوار پر چاند ذرا مختلف نظر آ تا ہے۔ ماضی میں جب  چینی لوگ چاند کو دیکھتے تھے تو وہ تصور کرتے تھے کہ اس میں خوبصورت پری چھانگ عہ اور  اس کا ایک پیارا  خرگوش  رہتے ہیں ، اور وہاں ایک  خوشبودار درخت بھی ہے ۔17 دسمبر 2020 کو، خلائی مشن ، چھانگ عہ-۵ چاند کے نمونے لے کر زمین پر واپس آیا۔ 10 تاریخ کو، شین چو -۱۴ کےچینی خلابازوں کے عملے نے چینی خلائی اسٹیشن پر پہلا "اسپیس مڈ-آٹم فیسٹیول" منایا۔  ایک 15 سالہ لاؤ لڑکی، جس نے سی ایم جی کی "خلائی خواب کی  ڈرائنگ" کی سرگرمی میں حصہ لیا، نے ایک لاؤ خلاباز کو پینٹ کیا جو چاند پر پری چھانگ عہ کے ساتھ  بیٹھے ہوئے مون کیک چکھ رہا ہے۔ ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ، لوگوں نے حقیقی چاند کو دیکھا ہے، اور خلاء کے بارے میں ان کے تخیل کو جدید ٹیکنالوجی کے پروں سے جوڑ دیا گیا ہے۔

حالیہ برسوں میں مون کیک کی مارکیٹ میں ایسے  مون کیک پیش کیے جا رہے ہیں جن میں چینی اور تیل کی مقدار کم ہے۔ جو بزرگوں اور  نوجوانوں میں  یکساں  پسند کیا جا رہا ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صحت مندانہ طرز زندگی اور صحت مند خوراک لوگوں کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔دوسری طرف مون کیک کی  ضرورت سے زیادہ پیکنگ کیئے جانے کے مسئلے کےحل کے لیے مارکیٹ نگرانی بیورو نے کچھ مخصوص اقدامات اٹھائے ہیں٘۔کچھ کارخانے   پیکیجنگ کے لیے ماحول دوست گتے کا استعمال کرتے ہیں ۔ صارفین سبز پیکیجنگ کو زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ماحول دوست طرز زندگی چینی معاشرے کا ایک نیا رجحان ہے اور خوشی کے مختلف تہواروں پر بھی لوگ چیزیں ضائع کرنے یا اسراف کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے  کم کاربن، اور صحتمندانہ طرز زندگی پر عملداری کرتے ہیں، اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں اپنی قوت صرف کرتے ہیں۔