جنوبی کوریا میں چینی عوامی رضاکار فوجیوں کے نویں بیچ کی باقیات کی تدفین کی تقریب انچیون میں منعقد ہوئی

2022/09/15 15:19:04
شیئر:

جنوبی کوریا میں چینی عوامی رضاکار فوجی دستے کے شہداء کی نویں کھیپ کی باقیات کی تدفین کی تقریب 15 تاریخ کی صبح جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں منعقد ہوئی۔اس تقریب کا انعقاد چینی عوامی رضاکاروں کے شہداء کی باقیات کے لیے عارضی مقام میں کیا گیا تھا۔ جنوبی کوریا میں چینی عوامی رضاکاروں کی نویں کھیپ میں 88 شہدا شامل ہیں، جن کی باقیات 16 تاریخ کو چینی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے ذریعے واپس چین لائی جائیں گی۔ 

2013 میں چین اور جنوبی کوریا کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کی روشنی میں، جنوبی کوریا نے 2014 سے ہر سال جنوبی کوریا میں چینی عوامی رضاکاروں کی باقیات اور ان کے زیر استعمال اشیاء کی ایک کھیپ چین کے حوالے کی ہے۔ 2021 تک، جنوبی کوریا نے مسلسل آٹھ سالوں تک جنوبی کوریا میں 825 چینی عوامی رضاکاروں کی باقیات کی آٹھ کھیپیں چین کے حوالے کی ہیں۔