شین چو 14 کے عملے کی جانب سے "خلائی خوابوں کی ڈرائنگ" پینٹنگز کے مجموعے اور انٹرایکٹو سرگرمی "خلا میں سوالات" کے لیے بھیجے گئے ویڈیو پیغام

2022/09/15 19:39:40
شیئر:


تمام:ہیلو اندرون اور بیرون ملک نوجوان دوستو !

چھن ڈونگ: میں چینی خلاباز چھن ڈونگ ہوں۔

لیو یانگ: میں چینی خلاباز لیو یانگ ہوں۔

چھائی شو چے: اور میں ہوں چینی خلاباز چھائی شو چے۔

چھن ڈونگ: کچھ عرصہ قبل چائنا میڈیا گروپ اور چائنا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میوزیم نے مشترکہ طور پر "خلائی خوابوں کی ڈرائنگ"  پینٹنگز کے مجموعے اور "خلا میں سوالات" کی انٹرایکٹو سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔دنیا بھر سے نوجوان دوستوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اورہم نے خلا میں سب کی پینٹنگز بھی دیکھیں،  تخیل سے بھرپور اور بہت دلچسپ!

لیو یانگ: ہم ان  پینٹنگز کو دیکھ کر ہر کسی کی دلچسپی اور خلاء کی تڑپ محسوس کرتے ہیں۔ کچھ  پرندوں کی طرح خلا میں اڑان بھرنے کی امید کرتے ہیں، کچھ  ستاروں کے سفر کا تصور کرتے ہیں، اور کچھ  کسی دوسرے سیارے پر مختلف رنگ و نسل کے بچوں کو درخت لگاتے ، مختلف کھیل کھیلتے اور ایک ساتھ کیمپ لگاتے دکھاتے ہیں۔اور کچھ بچوں نے ہم تینوں کے شین چو 14 خلائی جہاز کو خلا میں لے جانے کا منظر کھینچا، سب کی پینٹنگز بہت اچھی ہیں!

چھائی شو چے:سب لوگ خلا میں ہماری زندگی کے بارے میں بھی متجسس ہیں۔ خلائی اسٹیشن میں ہم زمین کی طرح کام کرتے اور آرام کرتے ہیں اور خلا میں بے وزن ماحول بھی ہمیں ایک شاندار احساس دلاتا ہے۔ رواں سال جولائی میں لانچ کیے گئے وین تیان تجرباتی ماڈیول نے خلا میں ہمارے "گھر" کو بڑا اور کشادہ بنا دیا ہے۔ اگلا مرحلہ منگ تیان کے تجرباتی ماڈیول کو لانچ کرنا ہو گا۔ اس سال کے آخر تک شین چو 15 خلائی جہاز پر 3 چینی خلاباز ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔اس وقت تک چینی خلائی اسٹیشن میں 6 افراد موجود ہوں گے جو کہ مزید تقویت کا باعث ہو گا۔

چھن ڈونگ: خلاء بنی نوع انسان کا مشترکہ گھر ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ، جو خلاء میں زندگی کے بارے میں تخیلات سے بھرپور ہیں، یقیناً  اپنے خوابوں کو پورا کریں گے۔


تمام:تمام دوستوں کو چینی خلائی اسٹیشن میں خوش آمدید ۔