امریکہ میں تدریسی عملہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے شدید متاثر

2022/09/15 16:05:49
شیئر:

شانیکا وائٹن لاس اینجلس یونیفائیڈ اسکول ڈسٹرکٹ میں گزشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے کام کر رہی ہیں۔ لیکن حالیہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، کووِڈ۔ 19 وبائی صورتحال کے دیرپا اثرات نے وائٹن اور ان جیسے  لاتعداد اساتذہ اور  عملے کو بے حد دباؤ میں ڈال دیا ہے اور وہ اپنے معاش کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ وائٹن کے مطابق مہنگائی کے تناظر میں آپ کی تنخواہ کے علاوہ سب کچھ بڑھ رہا ہے۔2020 کے ایک سروے  نتائج کے مطابق 16 فیصد  اساتذہ کو کرایے کی ادائیگی میں دشواری کا سامنا ہے، جو کہ کووڈ۔ 19 وبائی صورتحال سے پہلے 12 فیصد تھا۔وبا نے  اساتذہ کی کام کی صورتحال کو بھی مزید مشکل بنا دیا ہے  ، جس سے ملک بھر کے اسکولوں کے نظام کو تدریسی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے ۔کیلیفورنیا کی سلیکون ویلی کے ایک نواحی علاقے کے رہائشی اپنے مقامی اسکول ڈسٹرکٹ کی مدد کے لیے اپنے گھروں میں خالی کمرے کرایہ پر دے کر  اس مسئلے سے نمٹ رہے ہیں۔اوسطاً، پچھلے 10 سالوں میں امریکہ میں ماہانہ کرایہ تقریباً دوگنا ہو  چکا ہے، جو 2012 میں تقریباً 700 ڈالر ماہانہ سے بڑھ کر 2022 میں 1,300 ڈالر سے زیادہ ہو چکا ہے۔یوں امریکہ میں زندگی بسر کرنے کی قیمت ایک دہائی پہلے کی نسبت تقریباً چھ گنا بڑھ  چکی ہے۔