"شنگھائی تعاون تنظیم کا دریچہ" کے موضوع پر سمرقند میں ایک تقریب کا انعقاد

2022/09/15 16:21:34
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 14 تاریخ کو سمرقند میں "شنگھائی تعاون تنظیم کا دریچہ" کے موضوع پر تقریب منعقد ہوئی، جہاں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس منعقد  ہو رہا ہے۔مقامی شرکاء نے کہا کہ وہ چینی ثقافت سے محبت کرتے ہیں، صدر شی جن پھنگ کے  دورہ ازبکستان کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتے ہیں۔

اسی تقریب کے دوران، مقامی لوگوں نے  چین کے قومیتی ملبوسات اور روایتی ثقافتی فنون لطیفہ جیسے لائین ڈانس، ڈریگن ڈانس، خطاطی اور پینٹنگ میں گہری دلچسپی ظاہر کی ۔ سمرقند کے شہری وفایف کے اہل خانہ نے چائنا میڈیا گروپ کو بتایا کہ وہ چینی ثقافت سے محبت کرتے ہیں اور چین کی ترقی کی رفتار پر حیرت زدہ ہیں۔ان کا ماننا ہے کہ ازبکستان چین سے مختلف شعبہ جات میں سیکھ سکتا ہے۔صدر شی کا یہ دورہ دونوں ملکوں کی دوستی کو فروغ دے گا ۔