چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات

2022/09/15 15:31:37
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق پندرہ تاریخ کی صبح ، چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے سمرقند میں ترکمانستان کے صدر سرداربردی محمدوف سے ملاقات کی۔اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ہمیشہ کی طرح ترکمانستان کی جانب سے اپنی صورتحال کے مطابق ترقیاتی راہ کے انتخاب کا احترام کرتا ہے۔ترکمانستان کے داخلی امور اور استحکام میں بیرونی مداخلت کی سخت مخالفت کرتا ہے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ فریقین کو قدرتی گیس کے تعاون کو وسعت دینی چاہیے اور دو طرفہ ثقافتی و افرادی تبادلے کو مضبوط بنانا چاہیے۔ چین گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو اور گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو پر عمل درآمد میں "چین ۔پانچ  وسطی ایشیائی ممالک" فریم ورک کے تحت ترکمانستان کےساتھ تعاون کو مضبوط بنانا چاہتاہے۔

 ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس کی مکمل کامیابی کے لیے نیک خواہشات ظاہر کیں۔انہوں نے کہا کہ ترکمانستان ون چائنا اصول پر مضبوطی سے قائم ہے اور چین کے پیش کردہ اہم انیشیٹوز کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔