یکطرفہ جبر کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں ،چینی نمائندہ

2022/09/15 11:31:54
شیئر:

14 تاریخ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 51ویں اجلاس میں چین کے نمائندے نے نشاندہی کی کہ یکطرفہ جبر کے اقدامات , بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی  ہیں اور  امریکہ اور بعض مغربی ممالک اکثر اپنے اندرونی قوانین کے مطابق یکطرفہ جبر کے اقدامات کرتےنظر آتے ہیں ، جو جمہوریت اور انسانی حقوق کے نام پر انسانی حقوق کی حقیقی خلاف ورزی ہے . کچھ ممالک یکطرفہ جبر کے اقدامات کو غیر ارادی طور پر بڑھاتے ہیں،  یہاں تک کہ اس کا استعمال متعلقہ ممالک کی جائز حکومت پر دباؤ  ڈالنے کے لیے کرتے ہیں اور اسے دوسرے ممالک کی حکومتوں کوتبدیل کرنے کے لیے سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

چین کے نمائندے نے متعلقہ ممالک پر زور دیا کہ وہ یکطرفہ جبر کے اقدامات کو فوری طور پر منسوخ کریں اور انسانی حقوق پر یکطرفہ جبری اقدامات کے منفی اثرات کو ختم کریں۔ انسانی حقوق کونسل کو بلا امتیاز یکطرفہ جبر کے اقدامات کے لیے ممالک کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔