چھیو شی رسالے میں شی جن پھنگ کے مضمون کی اشاعت

2022/09/15 16:17:37
شیئر:

سولہ ستمبر کو شائع ہونے والے  " چھیو شی رسالے"  میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کا مضمون شائع کیا جائے گا، جس کا عنوان ہے"  چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم پر ثابت قدم رہیں اور آگے بڑھیں"۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا کہ نئے عہد میں چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں عوام کے عظیم سماجی انقلاب کا ثمر ہے اور پارٹی کی رہنمائی میں یہ  عظیم سماجی انقلاب جاری رہے گا۔اسی باعث نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم پر ثابت قدمی سے قائم رہنا چاہیے۔
مضمون میں کہا گیا کہ   چین میں سوشلزم کی کامیابی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔پارٹی  کے نئے تاریخی موڑ پر نئے عہد کی تاریخی ذمہ داری نبھانے کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا علم بلند کرنا لازم ہے۔