چین۔آسیان مزید مضبوط ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی کوششیں جاری

2022/09/15 16:29:09
شیئر:

19ویں چائنا۔آسیان ایکسپو 16 تاریخ کو چین کے شہر نان نینگ میں شروع ہو گی۔ یہ ایکسپو چین اور آسیان کے درمیان تعاون کا نتیجہ ہے اور اس نے  چین۔آسیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

2013 میں، چین کے رہنما شی جن پھنگ نے آسیان ممالک کے ساتھ مل کر اکیسویں صدی کی میری ٹائم سلک روڈ کی تعمیر کی تجویز پیش کی اور چین۔آسیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے ہاتھ ملانے کی تجویز پیش کی۔ 2021 میں، چین اور آسیان ممالک کے رہنماؤں نے مشترکہ طور پر چین۔آسیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کا اعلان کیا۔
 حالیہ برسوں میں چین اور آسیان ممالک نے انسداد  وبا کے حوالے سے ایک دوسرے کی بھرپور مدد  کی ہے ۔فریقوں کے مابین عوامی اور ثقافتی تبادلے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے. بنیادی ڈھانچے کے رابطوں کو مسلسل اپ گریڈ  کیا گیا ہے،  دو طرفہ تجارت تیزی سے بڑھ رہی ہے، چین مسلسل 13 سالوں سے آسیان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر رہا ہے، اور چین کے سب سے بڑے تجارتی پارٹنر کے طور پر آسیان کی حیثیت بھی مزید مستحکم ہوئی ہے۔دونوں فریقوں کے درمیان  سرمایہ کاری تعاون میں اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔چین اور آسیان ممالک ڈیجیٹل معیشت، ای کامرس، سبز ترقی اور دیگر شعبوں میں فعال تعاون آگے بڑھا رہے ہیں، اور صنعتی چین اور سپلائی چین مزید قریبی طور پر آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔