چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی اپنے تاجک ہم منصب امام علی رحمان سے ملاقات

2022/09/15 15:26:30
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق پندرہ تاریخ کی صبح ، چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے سمرقند میں اپنے تاجکستان کے ہم منصب امام علی رحمان سے ملاقات کی۔اس موقع پر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین تاجکستان کے ساتھ ٹھوس تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے اور تاجکستان سے اعلیٰ کوالٹی کی زرعی مصنوعات کی درآمد کو وسعت دینا چاہتا ہے۔بنیادی تنصیبات اور نقل و حمل سمیت دیگر شعبوں میں تعاون آگے بڑھانے کے ساتھ  ساتھ ماحول دوست ٹیکنالوجی ، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے امکانات پر مشاورت کا خواہاں ہے۔ چین تاجکستان سمیت  پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر انسداد دہشت گردی کے تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

تاجکستان کے صدر  امام علی رحمان نے کہا کہ تاجکستان ون چائنا اصول پر قائم ہے اور چین کے مرکزی مفادات سے وابستہ امور میں چین کے ساتھ کھڑا رہےگا۔

فریقین نے افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ڈیجیٹل معیشت ، ماحول دوست ترقی اور نقل و حمل سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کی دستاویزات پر دستحط  کیے۔