2030 پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ کا کردار اہمیت کا حامل ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ

2022/09/15 12:40:07
شیئر:

14 تاریخ کو اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن اور اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی امور کے محکمے نے مشترکہ طور پر "ایک روشن مستقبل کے لیے ہاتھ ملانا -دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی جانب سے پائیدار ترقی کے لیے اقوام کا 2030 ایجنڈے کو سپورٹ کرنے کے  پیش رفت رپورٹ" کے موضوع پر مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

 اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے اقتصادی اور سماجی امور لی جون ہوا نے کہا کہ "بیلٹ اینڈ روڈ" کے اقدامات سے پیدا ہونے والی شراکت داری اور کثیر جہتی تعاون نے ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو  فروغ دیا ہے۔
 اجلاس میں شریک مختلف ممالک کے سفراء اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے مندوبین نے متفقہ طور پر رپورٹ کے اجراء پر مبارکباد پیش کی اور انہوں نے مختلف ممالک میں غربت کے خاتمے، اقتصادی ترقی اور باہمی رابطوں کو مؤثر طریقے سے فروغ دینے کے لیے "بیلٹ اینڈ روڈ"  کی بے حد تعریف کی، اور اس یقین کا اظہار کیا کہ "بیلٹ اینڈ روڈ" 2030 کے ایجنڈے کے نفاذ میں مزید بڑا کردار ادا کرے گا۔