چین کے اگست کے معاشی اشاریے جاری

2022/09/16 15:48:29
شیئر:

16 تاریخ کو، اگست کے لیے چین کے معاشی اشاریے جاری کیے گئے۔

 رواں سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ  چین کی درآمدات اور برآمدات کا حجم  1.73 ٹریلین یوآن رہا جو کہ سال بہ سال 26 فیصد زیادہ ہے۔اگست میں چین کی درآمدات اور برآمدات 256.79 بلین یوآن تک پہنچ چکی ہیں جو کہ ماہانہ بنیادوں پر ایک ریکارڈ ہے۔ توانائی ، زرعی،  مکینیکل اور برقی مصنوعات کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

جنوری سے اگست تک، چین کی مینوفیکچرنگ سرمایہ کاری میں سال بہ سال 10 فیصد اضافہ ہوا، اور شرح نمو میں پچھلے مہینے کی نسبت 0.1 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ انفراسٹرکچر کی سرمایہ کاری میں مسلسل نمو اقتصادی بحالی کو تیز کر رہی ہے۔ چین نے مالی معاون پالیسیوں کا ایک سلسلہ متعارف کروایا ہے، جو فکسڈ اثاثوں، خاص طور پر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں سرمایہ کاری کو بڑھانے اور اقتصادی بحالی کو تیز کرنے میں مدد کرے گا۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے کلیدی شعبوں میں نقل و حمل،  تحفظ آب، طبی دیکھ بھال اور تعلیم شامل ہیں۔ متعلقہ منصوبوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔