چینی صدر شی جن پھنگ کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات

2022/09/16 15:23:53
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق سولہ تاریخ کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے سمر قند میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر چینی صدر نے ترکیہ کے ساتھ مل کر باہمی اسٹریٹجک شراکت دارانہ  تعلقات کو بلند کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فریقین کو تعاون کی سیاسی بنیاد کو مضبوط بنانا چاہیے،تعاون و ترقی کو اہمیت دینی چاہیے اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کو آگے بڑھانا چاہیے۔ فریقین کو حقیقی کثیرالجہتی پر قائم رہنا چاہیے اور کثیرالجہتی تنطیموں کے تحت دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانا چاہیئے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ دونوں ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی سے مشترکہ ترقی کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ ترکیہ ون چائنا اصول پر قائم رہے گا۔