پاکستان میں ماہرِ بین
الاقوامی امور اعجاز اکرم نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا
کہ ایس سی او بنی نوع انسان کو درپیش مشترکہ مسائل میں مثبت تبدیلیاں لائے گی اور
وہ
ایس سی او میں چینی دانشمندی اور مسائل کا چینی حل دیکھنے کے منتظر
ہیں۔
اکرم نے کہا کہ ایس سی او نے علاقائی مسائل کے حل کے لیے ایک بہترین پلیٹ
فارم فراہم کیا ہے اور اسی وجہ سے زیادہ سے زیادہ ممالک نے اس میں شمولیت اختیار
کرلی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی،مشترکہ سیکورٹی اور مشترکہ ترقی سے
متعلق چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں ایس سی او کے رکن ممالک کثیرجہتی تعاون اور
اتحاد کے راستے پر گامزن ہیں جس سے گلوبل گورننس میں پیش کردہ مشکلات کے حل کےلیے
مثبت تبدیلیاں لائی جائیں گی اور اہم تجربات بھی فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا
کہ چین نے مزید تیزی سے عالمی گورننس میں درپیش تبدیلیاں محسوس کی ہیں اور رد عمل
دیا ہے، یہ چین کے نظام کی فعالیت اور برتری کو ظاہر کرتا ہے۔بے شک اس میں ہم چین
کے قیمتی تجربات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔