وبائی امراض سے بچاو کے لیے طب میں سرمایہ کاری کی اہمیت

2022/09/16 15:42:04
شیئر:

 

معروف جریدے نیچر میں مصنف گریک گان سلوز کے شائع شدہ ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں اب بھی روزانہ چار سے پانچ سو لوگ کووڈ۔19 کی وجہ سے ہلاک ہو رہے ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن کہہ چکے ہیں کہ ہم وبائی صورتحال سے تھک چکے ہیں۔امریکی شہری جب ہسپتال میں داخل ہوتے ہیں تو طبی ادویات کی عدم دستیابی کا شکار رہتے ہیں۔ یہ افسوسناک صورتحال ملک میں سماجی تحفظ میں سرمایہ کاری کی قلت کی وجہ سے ہے۔امریکی صحت کے اشاریے جیسا کہ اوسط متوقع عمر  آج بھی زاول پزیر ہیں  ، کیونکہ صحت کا تعین سماجی اور اقتصادی عوامل سے ہوتا ہے ۔مصنف کے نزدیک گزشتہ چند ماہ و سال ایک چیلنج رہے ہیں لہذا صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے ہمیں صحت کی دیکھ بھال ، عوام کے لیے سماجی تحفظ کے حصول اور پسماندہ اور نظر انداز کمیونٹیز کی خدمت کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیے۔طب میں سرمایہ کاری سے انسانیت کے تحفظ کے لیے کام کرنا چاہیے تاکہ آئندہ پھر کبھی ایسی وبائی صورتحال کا دوبارہ سامنا نہ کرنا پڑے۔