چین کی معاشی بحالی "توقعات سے بہتر " دنیا کے لیے اچھی خبر ہے، سی ایم جی کا تبصرہ

2022/09/16 21:26:50
شیئر:

 

 16 تاریخ کو چین کے قومی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اگست میں چین کی قومی معیشت میں بحالی کا سلسلہ جاری رہا اور بڑے اشاریوں میں عمومی طور پر بہتری آئی۔ غیر ملکی میڈیا نے اگست میں چین کی اقتصادی کارکردگی کو بیان کرنے کے لیے "توقع سے بہتر" کا استعمال کیا ہے۔ بیرونی دنیا نے یہ بھی دیکھا ہے کہ چین کی معیشت نے اگست میں ایسی مضبوط کامیابی حاصل کی جو کہ ہر گز آسان نہیں ہے۔ بین الاقوامی ماحول پیچیدہ اور شدید ہے، اور چین کو بار بار وبائی صورتحال اور انتہائی بلند درجہ حرارت جیسے چیلنجوں کا بھی سامنا ہے۔چین کی معیشت ایک بار پھر مضبوط لچک دکھاتے ہوئے بحالی کی جانب گامزن ہے۔ حال ہی میں چین کے قومی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، 2013 سے 2021 تک، عالمی اقتصادی ترقی میں چین کی اوسط شراکت کی شرح 30 فیصد سے تجاوز کر گئی، جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ سرمایہ کاری اور تجارت کے لیے 22 واں چائنا انٹرنیشنل فیئر، جو حال ہی میں اختتام پذیر ہوا،میں  342 بلین یوآن کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ 480 سے زیادہ منصوبہ جات طے پائے ہیں۔ چین عالمی معیشت میں مسلسل اعتماد اور تحریک پیدا کر رہا ہے۔

 

بین الاقوامی ماحول بدستور پیچیدہ اور شدید ہے اور چین کی اقتصادی بحالی کی بنیاد ابھی تک اس قدر مضبوط نہیں ہے۔ لیکن چین کے طویل مدتی بنیادی ترقیاتی رجحانات، بڑی منڈی اور چینی عوام کا اعتماد یہ سب ظاہر کرتے ہیں کہ چین اپنے لیے اور دنیا کے لیے بہترین نتائج حاصل کرنے کی خاطر سخت محنت اور کوشش جاری رکھے گا۔