چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات

2022/09/16 15:25:07
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق سولہ تاریخ کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے سمر قند میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین ملک کے اقتداراعلیٰ اور قومی وقار کے تحفظ  میں ایران کی حمایت کرتا ہے اور ایران کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کے داخلی امور میں عدم مداخلت کے اصول پر ترقی پزیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ  کرنا چاہتا ہے۔فریقین کو دونوں ممالک کے تعاون کے منصوبوں کو عمل میں لانا چاہیے "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کو آگے بڑھاتے ہوئے زیادہ ثمرات حاصل کرنے چاہیے۔چین شنگھائی تعاون تنظیم کی آئندہ مکمل رکنیت پر ایران کو مبارک باد دیتا ہے۔چین ایران کے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کی بحالی سے متعلق مذاکرات میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہتا ہے اور اپنے جائز حقوق کے تحفظ  میں ایران کی حمایت کرتا ہے۔

 رئیسی نے کہا کہ ایران چین کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں تعاون اور مختلف سطحوں پر تبادلوں کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ ایران دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر ، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو اور گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو  کی حمایت کرتا ہے اور چین کے ساتھ مل کر حقیقی کثیرالجہتی پر عمل پیرا رہنا چاہتا ہے۔