شی جن پھنگ کی پاپوا نیو گنی کی آزادی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد

2022/09/16 17:24:23
شیئر:

سولہ تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے پاپوا نیو گنی کے گورنر داڈے کو پاپوا نیو گنی کی آزادی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔

اپنے پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ آزادی کے بعد سے پاپوا نیو گنی کی حکومت نے پاپوا نیو گنی کے لوگوں کے قومی احیاء کے حصول کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں، اقتصادی اور سماجی تعمیر میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور علاقائی اور بین الاقوامی امور میں زیادہ  اہم کردار ادا کیا ہے۔ چین اور پاپوا نیو گنی باہمی احترام اور مشترکہ ترقی کے جامع تزویراتی شراکت دار ہیں۔ میں دونوں ملکوں کے  تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور دوطرفہ تعلقات کے بہتر مستقبل اور دونوں ممالک اور عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے گورنر کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہوں۔