چین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے کئی شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف

2022/09/16 10:44:53
شیئر:

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں چائنیز میڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے کئی شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایس سی او ڈویلپمنٹ بینک کے قیام،چین کے شہر چھنگ داؤ میں چین-ایس سی او علاقائی اقتصادی و تجارتی تعاون کے تجرباتی علاقے کے قیام سمیت دیگر شعبوں میں چین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔پاکستان اس تنظیم کے تحت زرعی شعبے میں چین کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنا چاہتا ہے اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ تعاون بھی کرنا چاہتا ہے۔  سی پیک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی ترقی کے لیے سودمند ہے اور اس سے پاک چین تعلقات کی ترقی میں نئی قوت بھی فراہم ہوتی ہے۔
انہوں نے صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ عالمی سیکورٹی انیشیٹیو کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشترکہ،جامع ،پائیدار اور تعاون پر مبنی سیکیورٹی تصور پر متفق ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف رکن ممالک کے ساتھ دہشت گردی ،انتہاپسندی اور علیحدگی پسندی پر کاری ضرب لگاتے ہوئے خطے کے امن و ترقی کو یقینی بنا رہا ہے۔