چینی صدر کی ایس سی او سربراہی سمٹ کے دوران سمال سکیل میٹنگ میں شرکت

2022/09/16 17:00:09
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق سولہ ستمبر کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے سمرقند انٹرنیشنل کانفرنس سینڑ میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنطیم کی 22 ویں سربراہی سمٹ کے دوران سمال سکیل میٹنگ میں شرکت کی۔

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے میٹنگ سے خطاب کیا اورشنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی کے لیے اہم تجاویز پیش کئیں ۔

اول، شنگھائی روح کی روشنی میں اتحاد و تعاون کو مضبوط بنایا جائے۔ دوم ، خود مختار پالیسی سازی پر قائم رہا جائے اور خطے میں استحکام کا تحفظ کیا جائے۔تیسرا، باہمی مفادات اور کھلے پن پر قائم رہا جائے اور ترقی و تعاون کو آگے بڑھایا جائے۔ چوتھا ، شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان میں اضافہ کیا جائے اور تنظیمی میکانزم کو بہتر بنایا جائے ۔

شی جن پھنگ نے اس بات زور دیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس کا جلد انعقاد ہوگا، جس میں اگلے مرحلے کے لیے چین کی ترقیاتی منصوبہ بندی وضع کی جائے گی۔ چاہے بین الاقوامی صورتحال میں جو بھی تبدیلی آئے، چین ہمیشہ کی طرح پرامن ، کھلی ، معاون اور مشترکہ ترقی پر قائم رہے گا اور شنگھائی تعاون تنظیم کو سفارتی امور میں بھی ترجیح دیے گا۔