چین کے ٹیلی کمیونیکیشن اور نیٹ ورک فراڈ کے جرائم کی روک تھام کے لیے مضبوط اقدامات

2022/09/16 17:25:57
شیئر:

حالیہ دنوں ٹیلی کمیونیکیشن اور نیٹ ورک فراڈ کے جرائم میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جن سے عوام کے جائز مفادات اور مالی سلامتی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ایسے جرائم کے منفی اثرات ساری دنیا پر مرتب ہو رہے ہیں۔ چین کے عوامی تحفظ کے ادارے  ٹیلی کمیونیکیشن اور نیٹ ورک فراڈ کے جرائم کے سدباب کے لیے بین الاقوامی قانون کے نفاذ اور تعاون  کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ان کے کامیاب تجربات دنیا بھر میں ٹیلی کمیونیکیشن اور نیٹ ورک فراڈ کے جرائم  کی روک تھام کے لیے انتہائی مفید ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی حکومت نے ایسے جرائم کی روک تھام کو نمایاں اہمیت دی ہے۔ چینی قانون ساز ادارے نے بھی متعلقہ قانون کی منظوری دی ہے۔چین کے عوامی تحفظ کے ادارے قانون کے مطابق  ایسے جرائم کا سدباب کریں گے اور بین الاقوامی قانون کے نفاذ اور تعاون کو فروغ دیں گے۔