شنگھائی تعاون تنظیم کی 22ویں سربراہی سمٹ میں اہم نتائج کا حصول

2022/09/16 19:17:55
شیئر:

شنگھائی تعاون تنظیم کی 22ویں سربراہی سمٹ 16 تاریخ کو سمرقند انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں منعقد ہوئی۔

ایس سی او کے رکن ممالک کے رہنماؤں نے شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کے حوالے سے سمرقند اعلامیہ پر دستخط کیے اور اسے جاری کیا۔ اجلاس میں بین الاقوامی غذائی تحفظ، بین الاقوامی توانائی کی سلامتی، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، سلامتی، استحکام اور سپلائی چین کی تنوع کو برقرار رکھنے کے حوالے سے متعدد بیانات اور دستاویزات جاری کیے گئے۔ شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی شمولیت کے حوالے سے ایران کی ذمہ داریوں کے بارے میں ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے،بیلاروس کو ایک رکن ریاست کے طور پر قبول کرنے کے عمل کا بھی آغاز کیا گیا۔ مصر، سعودی عرب، قطر ،بحرین، مالدیپ، متحدہ عرب امارات، کویت، میانمار کو نئے ڈائیلاگ پارٹنرز کے طور پر تسلیم کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں  کئی قراردادوں کی منظوری دی گئی جس میں  اگلے پانچ سالوں کے لیے  رکن ممالک کے درمیان اچھی ہمسائیگی، دوستی اور طویل مدتی تعاون کے معاہدے  پر عملدرآمد کا خاکہ شامل ہے۔