معروف چینی خلا باز یانگ لی وے کا کینیا کے بچوں کے ساتھ مکالمہ

2022/09/17 15:54:33
شیئر:

 ستمبر کو، خلا میں داخل ہونے والے پہلے چینی خلاباز اور چین کے انسان بردار خلائی منصوبے کے ڈپٹی چیف ڈیزائنر یانگ لی وے نے کینیا کے بچوں کے ساتھ ایک سرگرمی میں شرکت کی اور ان کے سوالات کے جوابات دئیے۔ اس سرگرمی کا اہتمام چائنا میڈیا گروپ کے ایشیا - افریقہ براڈکاسٹنگ  مرکز اور چائنا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میوزیم کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا تھا۔
اس دوران بچوں نے بہت سے دلچسپ سوالات پوچھے کہ زمین کے قریب خلا میں کیا ہے؟  بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے دائیں بائیں سے زمین کا  فاصلہ برابر ہے؟ سورج سے زمین کا فاصلہ کتنا ہے؟ کیا سورج کی گرمی سے خلائی جہاز پگھل سکتا ہے۔ اس دوران یانگ لی  وے نے بچو ں کے تمام سوالات اور خدشات کے جوابات دئیے۔