وانگ ای اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کی عمومی بحث سمیت متعلقہ اعلیٰ سطحی تقریبات میں شرکت کریں گے

2022/09/17 19:40:35
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے 17 تاریخ کو اعلان کیا کہ چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای 18 سے 25 ستمبر تک اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کی عمومی بحث میں شرکت کریں گے۔ اس عرصے کے دوران، وانگ ای "گروپ آف فرینڈز آف گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو" کے وزارتی اجلاس کی صدارت کریں  گے اور برکس وزرائے خارجہ کی مشترکہ کانفرنس سمیت دیگر اعلیٰ سطحی سرگرمیوں میں  شرکت کریں گے۔