شینزو 14 کے عملے نے دوسری بار خلائی اسٹیشن سے باہر کی تمام سرگرمیاں کامیابی سے مکمل کر لیں

2022/09/17 18:52:37
شیئر:

چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق، 17 ستمبر 2022 کو، بیجنگ کے وقت کے مطابق 17:47 پر شینزو 14 کا عملہ دوسری بار خلائی اسٹیشن سے باہر نکلا۔ یہ سرگرمی تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہی ۔ اس دوران عملے کے تین خلابازوں نے پہلے سے طے شدہ تمام امور شیڈول کے مطابق مکمل کئے۔ اس کے بعد خلا باز خلائی اسٹیشن میں وآپس لوٹ آئے۔چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق خلا بازوں کی یہ سرگرمی مکمل طور پر کامیاب رہی۔