"کیا بچوں کے لیے خلا میں سفر کرنا ممکن ہے؟"افغان بچوں کا سوال

2022/09/17 15:53:23
شیئر:

چائنا میڈیا گروپ اور چائنا سائنس اور ٹیکنالوجی میوزیم  کی جانب سے منعقد ہ  "خلا کے بارے میں سوالات اور جوابات" کی  سرگرمی میں ایک افغان بچی  فاطمہ حمیدی نے  پوچھا کہ  "کیا بچوں کے لیے خلا میں سفر کرنا ممکن ہے؟"۔ اس حوالے سے   چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انٹرنیشنل ایکسچینج سینٹر  کی  محقق  زو وو نے جواب دیا کہ  محدود  گجائش اور اخراجات کی وجہ سے  خلا میں سفر کرنا  بہت مشکل ہے۔  ہمارا اگلا اقدام یہ ہے کہ اخراجات کو کم کیا جائے اور ایک زیادہ بڑا  خلائی مرکز  بنایا  جا ئے۔ اس طرح زیادہ بچے والدین کے ساتھ خلامیں جا سکتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ وقت زیادہ دور نہیں ہے۔