شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل سے صدر شی جن پھنگ کے خطاب کی پذیرائی

2022/09/17 16:24:01
شیئر:

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے 16 تاریخ کو ازبکستان کے سمرقند انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 22ویں اجلاس میں شرکت کی اور "وقت کے رجحان کو سمجھو، یکجہتی اور تعاون کو مضبوط کرو" کے عنوان سے ایک اہم تقریر کی۔ یہ تقریر بنی نوع انسان کے روشن مستقبل کے حصول کے لیے ایک مکمل رہنمائی تھی۔ دنیا بھر کے ماہرین نے اس تقریر کو خوش آمدید کہا اور پرجوش ردعمل دیا۔
پاکستان میں سینٹر فار ساؤتھ ایشین اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز اسلام آباد  کے ڈائریکٹر محمود حسن خان نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی طرف سے تجویز کردہ  بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کا تصور ، عالمی ترقیاتی انیشیٹو اور عالمی سکیورٹی انیشیٹو بنی نوع انسان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے چین کی قیادت میں گروہ بندی کی بجائے شراکت داری اور تصادم کی بجائے تعاون کے تصورات کو آگے بڑھایا ہے، دنیا کے بہت سے ممالک چین کی ان خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے حال ہی میں، زیادہ سے زیادہ ممالک نے "ایس سی او فیملی" میں شامل ہونے کے لیے درخواستیں دی ہیں، جو پوری طرح سے ظاہر کرتا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا تصور لوگوں کے دلوں میں بہت گہرا ہے اور اس کی ترقی کے امکانات سے بڑے پیمانے پر پر امید ہیں۔